پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس سے باہر

July 30, 2021

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے 50میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سوئمر بسمہ خان کو ناکامی ہوئی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز کی 50میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نےحصہ لیا، 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ان کی ٹائمنگ 27اعشاریہ 78 سیکنڈ رہی۔

اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا.

بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد چھ ہوگئی۔

اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے تین ایتھلیٹس باقی بچے ہیں جو آنے والے دنوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے ، یکم اگست کو پاکستان کے دو شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25میٹر ریپڈ فائیر میں حصہ لیں گے۔

چار اگست کو پاکستان کے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

ارشد ندیم پاکستانی دستے کے واحد ایتھلیٹس ہیں جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ۔