ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون ، تین ناجائز منافع خور گرفتار

July 31, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون ، تین ناجائز منافع خور گرفتار کر لئے گئے ہیں۔گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے گرانفروشی میں ملوث بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کے کے مارٹ اور آئڈیل مال پر پچاس پچاس ہزار روپے جبکہ فیاض مارٹ اور سپر سیور سٹور کو تیس تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔لطیف سپر سٹور گلگشت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 600 دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی پڑتال کی گئی۔