لاپتہ افراد کی رہائی کےلئے مظا ہرہ

July 31, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد سے لاپتہ ہونیوالے سید عابد علی شاہ اور دیگر لاپتہ افراد کی رہائی کےلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت زرعی یونیورسٹی کے سید ثقلین اور دیگر نے کی ۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سید عابد علی شاہ کو 23 جولائی اسلام آباد سے لاپتہ ہوا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسیران کو لاپتہ کیا گیا ہے ۔