اسنوکر: مزمل شیخ کی حیران کن کارکردگی، ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو ہرادیا

July 31, 2021

اَن سیڈڈ مزمل شیخ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر انڈر 17 نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں بلوچستان نمبر ون جہانزیب جہانگیر اور اسلام آباد نمبر ون حسنین عامر کو شکست دیدی۔

لاہور کے پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 15 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 16ویں کھلاڑی زین علی کو عمر زیادہ ہونے کی وجہ ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔

ہفتے کو مقابلوں کے پہلے روز ان سیڈڈ مزمل شیخ نے پہلے مقابلے میں بلوچستان نمبر جہانزیب جہانگیر کو 3-0 سے جبکہ دوسرے مقابلے میں اسلام نمبر ون حسنین عامر کو 3-0 سے ہرا زیر کیا۔

دیگر مقابلوں میں زبیر طاہر نے اویس احمد کو، حنزلہ آصف نے حسنین عامر کو اور مزمل ملک نے محمد عاقب کو ہرا دیا۔