برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

July 31, 2021

برطانوی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس حوالے سے بورس جانسن کی اہلیہ کیری سمنز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔

اس پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کرسمس کے موقع پر متوقع ہے۔

کیری سمنز نے یہ بھی بتایا کہ رواں برس کے آغاز میں ایک حمل ضائع ہوا تھا۔