سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

July 31, 2021

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے آج سے آئندہ 9 روز کے لیے جزوی لاک ڈاؤن لگارکھا ہے۔

صوبائی حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں۔