ٹوکیو اولمپکس: چین 21 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

July 31, 2021

ٹوکیو اولمپکس کے آٹھویں روز بھی چینی ایتھلیٹ چھائے رہے مزید دو گولڈ میڈلز جیت کر 21 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ میزبان جاپان 17 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے امریکی ٹیم 16 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

ایتھلیٹکس میں خواتین کی سو میٹر ریس میں جمیکن ایتھلیٹ ایلائن تھامسن نے نیا اولمپک ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 10.61 سیکنڈز میں طے کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا۔

مینز ڈسکس تھرو میں سویڈن کے اسٹھال ڈینئل نے طلائی تمغہ جیتا۔

سیلنگ کے ویمنز ایونٹ میں چین کی ٹیم نے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کیا، 81 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چینی ایتھلیٹ لیو ژیاجنگ نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک کے گولڈ میڈلز کی تعداد 21 تک پہنچادی۔

شوٹنگ کی ٹریپ مکسڈ ٹیم میں اسپین نے طلائی تمغہ جیتا، ویمنز سوئٹزلینڈ کی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی سوئمنگ کی سو میٹر بٹر فلائی ریس میں امریکا کے ڈریسل کلیب نے مقررہ فاصلہ 49.45 سیکنڈز میں طے کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ویمنز 200 میٹر بیک اسٹروک میں آسٹریلیا اور 800 میٹر فری اسٹائل میں امریکا نے طلائی تمغہ جیتا۔

مکسڈ چار ضرب سو میٹر ریس میں برطانوی ٹیم نے تین منٹ 3 اعشاریہ 58 سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی بنادیا۔

چین دوسرے اور آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔