• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس: ساتویں دن چینی ایتھلیٹس چھائے رہے

ٹوکیو اولمپکس کے ساتویں دن چینی ایتھلیٹس نے انتہائی شاندار پرفارمنس کے ذریعے چار گولڈ میڈل جیت لیے، ٹیبل پر 19 گولڈ میڈلز کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلی ہے، میزبان جاپان 17 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے ساتویں دن 21 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جس میں چینی ایتھلیٹس چھائے رہے، جنہوں نے چار کھیلوں بیڈمنٹن، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ٹریمپولین جمناسٹک میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔

میزبان جاپان نے دو طلائی تمغے فینسنگ اور جوڈو میں جیتے، رشین اولمپک کمیٹی نے بھی دو سونے کے تمغے اپنے نام کیے جو اُنہوں نے ویمن شوٹنگ اور مینز سوئمنگ میں حاصل کیے۔

نیوزی لینڈ کے ایتھلیٹس نے روئنگ کے ویمن اور مینز ایونٹ میں طلائی تمغے جیتے، مقابلوں کے ساتویں دن امریکا ایک بھی سونے کا تمغہ نہ جیت سکا، گیارہ ممالک نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا جس میں برطانیہ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین