ہمارا المیہ ہے پڑوسی ملک کی چھاپ کے بغیر قدر نہیں کی جاتی، ریشم

August 01, 2021

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمارا یہ المیہ ہے کہ جب تک کوئی اداکارہ ہمسایہ ملک میں کام کرنے کی چھاپ نہ لگوائے اس کی قیمت بڑھتی ہے اور نہ اس کی قدر کی جاتی ہے ،میں سوچتی ہوںاگر میں ہمسایہ ملک میں جا کر کام لیتی تو زیادہ سے زیادہ کیا ہو جاتا اس لئے میرے پاس جو موجود ہے میں اس پر شکر ادا کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ ہمارے پاس جو موجود ہوتا ہے ہم اس کا شکر ادانہیں کرتے اور یہ نا شکری ہمیں کہاں سے کہاں لے جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کو بروقت انڈسٹری میں نہیں لایا گیا ، البتہ اب کراچی میں نئی تکنیک اور آلات کا استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سب کے سامنے ہیں، میری دعائیں ہر وقت انڈسٹری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پانچ سے چھ ڈراموں کے اسکرپٹس چھوٹے ہیں کیونکہ اس میں اداکاری کا مارجن ہی نہیں تھا۔