• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک خاندان کو اپنے گھر کے عقب میں واقع سوئمنگ پول سے آدھی رات کو ایک بڑے مگرمچھ کو نکالنے کے لیے حکام کو بلانا پڑا کیونکہ یہ بڑا مگرمچھ انکے گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا تھا۔

راب ایمہوف نامی امریکی شہری کے مطابق انکی بیوی نے رات ایک بجے اپنے کتے کو باہر چھوڑا تو ان کے گھر کے پیچھے پول میں کچھ عجیب و غریب سی آوازیں آئیں۔ 

جب انھوں نے باہر دیکھا تو ایک مگر مچھ پانی میں اوپر نیچے غوطے لگا رہا تھا۔ جس پر انھوں نے نان ایمرجنسی لائن پر کولیئر کاؤنٹی حکام کو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا.

جس پر ایک ٹریپر دس منٹ میں وہاں پہنچ گیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت بھی کی۔ جب اسے بے ہوش کرنے کے بعد ناپا گیا تو یہ آٹھ فٹ لمبا مگرمچھ تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید