غذر، گلیشیئر سرکنے کا سلسلہ جاری، گلگت چترال روڈ بحال کردیا گیا

August 01, 2021

غذر(صباح نیوز)غذر، گلیشیئر سرکنے کا سلسلہ جاری ہے ، بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے 10 گھرانوں کو انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف بالائی پہاڑوں سے گلیشیئر پگھلنے اور بدصوات گلیشیئر وقفے وقفے سے سرکنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔گشگش پڑی میں بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا۔دریائے غذر میں طغیانی سے ہاسس گورنمنٹ اسکول کی مختلف رابطہ سٹرکیں اور یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ان 10 گھرانوں کو انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔