حافظ آباد: DHQ اسپتال میں سیلینگ گر گئی، مریضہ جاں بحق، 2 افراد زخمی

August 01, 2021


ڈی ایچ کیو اسپتالحافظ آباد کے میڈیکل وارڈ میں سیلنگ گرنے کے نتیجے میں ایک مریضہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلنگ گرنے کے سبب زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کے لیےاسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

زخمیوں کے وارڈ میں داخل ایک مریض اور اس کا بھائی حادثے کے زخمیوں میں شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو حافظ آباد اسپتال کے کئی حصوں کی چھتیں خستہ حال ہو چکی ہیں۔