فنکاروں کا کام بچوں کو وہ سبق پڑھانا نہیں جو والدین پڑھانے میں ناکام رہے، اوشنا شاہ

August 01, 2021

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اوشنا شاہ نے کہا ہے کہ فنکاروں کا کام بچوں کو وہ سبق پڑھانا نہیں ہے جو خود ان کے والدین انھیں پڑھانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ اوشنا شاہ کا شمار ان چند پاکستانی ٹی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو انسٹا گرام پر دو ملین سے زیادہ فالوورز کو ہٹ کرچکے ہیں، جبکہ وہ خود صرف 916 کو فالو کرتی ہیں اور انسٹاگرام پر انھوں نے صرف 1001 پوسٹس شیئر کیے ہیں۔

انھوں نے جو آخری پوسٹ شیئر کی ہے اس میں انھوں نے ایک اقتباس پڑھا ہے جو کہ امریکی و برطانوی اداکار اور اسکرین رائٹر وینورتھ ملر سے منسوب ہے۔

جو کچھ یوں ہے، فنکاروں کا کام لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہے، ان کا کام بچوں کو وہ سبق پڑھانا نہیں ہے جو خود ان فنکاروں کے والدین انھیں نہ پڑھا پائے۔