خیبر میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی

August 03, 2021

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی زیر صدارت پولیو کے چوتھے دن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان ، ضلعی ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قاسم عباس،محکمہ صحت ،پولیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو حکام نے پولیو مہم کا اب تک جامع رپورٹ، انتظامات،ائندہ دنوں کے لیے پلان ،پولیو سے انکاری والدین اور انکے بچوں کے متعلق پیشرفت رپورٹ،مہم میں پولیو ورکروں کو درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ضلع خیبر میں جاری انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے کہا کہ پولیو قطروں سے انکاری والدین کو گفت و شنید کے ذریعے قائل کیا جارہا ہے اور ان کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے دو قطرے پلائے جارہے ہیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکیں۔پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو عملہ فرنٹ لائن ورکر کے طور پر زمہ داریاں نبھارہے ہے جس کو سراہتے ہے۔انسداد پولیو مہم کے ائندہ دنوں کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہے تاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکیں اور ضلع خیبر کو پولیو سے پاک کیا جاسکیں۔