سعودی عرب: غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہڈیاں دریافت

August 03, 2021

سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں، دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں ، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والی ہڈیاں اُم جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوبصورتی سے محفوظ کیا گیا تھا۔