کھانے بنانے والا روبوٹ تیار

August 03, 2021

حال ہی میں ماہرین نے ایسا روبوٹ بھی تیار کرلیا جو گھر کا کھانا بنا سکتا ہے۔

یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا روبوٹ نہیں بلکہ ایک اسمارٹ آلہ ہے جو 3 آسان مراحل میں کام کرتا ہے۔

اس میں ایک ذہین باورچی چھپا ہے جو مزیدار کھانے، سالن، سوپ، چاول، پاستا، فجیتا اور دیگر بے شمار اقسام کے کھانے تیار کرسکتا ہے۔

اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے۔

کھانا بننے کے بعد اسے کھولنا، بند کرنا اور دھونا بہت آسان ہے کیونکہ اس کے اندر چمچہ اور ہانڈی بھی یہی روبوٹ ہے۔