کوئٹہ سمیت بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا

August 04, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل کوموسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ بارکھان اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36، سبی40اور زیارت میں 29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج بدھ کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بارکھان ،ژوب اور گردو انواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔