بلوچستان پینشنرز ویلفیئرایسوسی ایشن کا اجلاس

August 04, 2021

کوئٹہ(پ ر )بلوچستان پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل الٰہی بخش ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27جون 1996کو جنرل باڈی کے اجلاس میں دستور کو پیش کیا گیا جسے جنرل باڈی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا منطوری کے بعد تنظیم نے 06مارچ1997کو محکمہ رجسٹریشن اتھارٹی ڈائریکٹریٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے منظوری دے دی بعد از منظوری 1997سے لے کر 2019 تک باقاعدہ دستور میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اگست میں تمام عہدوں پر انتخابات ہوتے ہیں اور انتخاب کیلئے اگست میں باقاعدہ تاریخ طے کردی جاتی ہے اس طے شدہ تاریخ کیلئے ایک ماہ قبل اجلاس بلاکر انتخابات کی تاریخ اور شیڈوکیل جاری کیا جاتا ہے اب جبکہ تاریخ طے ہونا باقی ہے تو درمحمد بگٹی جو دستور کے تحت غیر آئینی قائم مقام صدر ہے اس عہدے پر راجمان رہنے کیلئے تاریخ طے نہیں کررہے ہیں جنرل سیکرٹری کے حیثیت سے میں تنظیم کے تمام ممبران سے اپیل کرتا ہوکہ 05اگست 2021کو 12بجے تنظیم کے دفتر میں اپنا حاضری کو لازمی بنائیں تاکہ انتخابات کی تاریخ اور شیڈول طے کیا جائے۔