انکاری والدین کو پولیو قطروں کیلئے قائل کیا جائے‘منصور ارشد

August 04, 2021

پشاور (جنگ نیوز) ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رہی، انکاری والدین کو قائل کرکے پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کے زیر صدارت مہم پانچویں دن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نور ولی خان ، ضلعی ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قاسم عباس،ایمرجنسی اپریشن سنٹر، محکمہ صحت ،پولیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔جلاس میں حکام نے پولیو مہم کی رپورٹ ، پولیو سے انکاری والدین اور انکے بچوں کے متعلق پیشرفت جامع رپورٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔منصور ارشد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اپ کو بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکیں۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کے آئندہ دنوں کے لئے تمام انتظامی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیںکہ وہ انکاری والدین کو قائل کریں اور ان کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے دو قطرے پلائیں تاکہ خیبر کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔