ایران میں مسلسل تیسرے روز 39 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق

August 04, 2021

ایران میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان پایا جاتا ہے اور مسلسل تیسرے روز ریکارڈ 39 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مجموعی متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 39 ہزار 357 کیس اور 409 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں مسلسل تیسرے روز 39 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق ایران میں 11 ملین سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 2.8 ملین افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔