تجاوزات کیخلاف سی ڈی اےآپریشن ، متعدد گرا دی گئیں

August 05, 2021

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سےاسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔ ماضافاتی علاقے جابہ تیلی میں سرکاری اراضی غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں جس پر2 نئے گھروں کی تعمیر کے لئے بنائے گئے 9 غیر قانونی کمروں کو مسمار کر دیا گیا۔بعدازاں ترلائی میں فارم نمبر 46 سے ملحقہ نالے اور فارم کے مابین واقع خالی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری تھی جسکو ناکام بناتے ہوئے فارم کے عقب میں نالے کے ساتھ دو مکانوں کی تعمیر کے لئے بنائی گئی غیر قانونی ڈی پی سی توڑ دی گئی ۔ سیکٹر G-9 میں روڈ کے کنارے متعدد فروٹ اسٹالز کو ہٹایا گیا جبکہ تجاوزات کنندگان ایک ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ بری امام کے علاقے محلہ چھجار میں دکان، قائداعظم یونیورسٹی کی دیوار کے ساتھ دکان، 4 جھگیاں، کمرہ، دیوار، محلہ بھٹی میں کنکریٹ کی دیوار اور محلہ ڈھکی میں 3 نئے کمروں کی ڈی پی سی مسمار کر دی گئی۔