وزیرداخلہ نے پنجگورمیں بچے کے قتل اورخضدار دھماکے کانوٹس لے لیا

August 05, 2021

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چتکان پنجگور میں بچے کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدار میں دستی بم حملے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔