علم میں لائے بغیر دو نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ افسران کومہنگا پڑگیا

August 06, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر ریلوے کے علم میں لائے بغیر دو نئی ٹرینیں چلانے کے فیصلہ افسران کومہنگا پڑگیا،وزیر ریلوے افسران پر شدید برہم ہو گئے انہوں نے کہا کہ جب تک مسافر کوچز کی کمی پوری نہیں ہوتی نئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی کے علم میں لائے بغیر لاہور سے شورکوٹ کے لیے دوٹرینیں چلانے کے فیصلے کو وزیر ریلوے نے علم ہونے پر ختم کردیا۔

ریلوے افسران نے پی اے سی کے رکن کی سفارش پر دوٹرینیں 14اگست سے چلانے کافیصلہ کیاتھا اور اس کے لیے اقدامات کئے جارہے تھے ریلوے کو موجودہ مسافرٹرینیں چلانے کے لیے50سے زائد کوچز کی کمی کاسامناہے ،کوچزکی کمی کے باجود ریلوے افسران نے دو ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاتھا۔