اٹک: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ

August 06, 2021


پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ اٹک کے قریب گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کے گرنے سے زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیش آنے والے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔