• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، F-16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈر شہید


اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔

پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ 23  مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کےدوران گر کرتباہ ہوا ہے۔

اسلام آباد، شکرپڑیاں کے قریب F-16 گر کر تباہ
ونگ کمانڈر نعمان اکرم

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوئے ہیں جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

 ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

انتظامیہ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جنگل ہونے کی وجہ سے وہاں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جائے حادثہ کے نزدیک ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایمپلائی کالونی بھی موجود ہے۔ 

تازہ ترین