پلاٹوں اور دکانوں پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف احتجاج

August 09, 2021

سانگھڑ ( نامہ نگار ) مقامی سبزی و فروٹ منڈی کے قیمتی پلاٹوں اور دکانوں پر بعض بااثر افراد کے مبینہ قبضے کیخلاف تاجروں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج اور مظاہرہ،مظاہرین کے رہنماؤں محمد یاسین عمران، گوہر طاہر، نور دین، وقاص حسین ،خالد یوسف زئی فیاض ملک عبدالخلیل لانڈر اور شفیق قریشی کہنا تھا کہ مقامی سبزی و فروٹ منڈی کے قیمتی پلاٹوں اور دکانوں بااثر قبضہ گروپ کا پولیس کی مدد سے قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نےاعلی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعلی حکام نے سبزی وفروٹ منڈی پر بااثر قبضہ گروپ کے قبضے کا فوری طور نوٹس نہ لیا تو کل سے سبزی و فروٹ منڈی بند کردی جائیگی۔