طالبان کی عالمی میڈیا کو صدارتی محل پر قبضے کی تصدیق

August 15, 2021

برطانوی میڈیا نے افغان طالبان کے حوالے سے افغانستان کے صدارتی محل پر قبضے کی تصدیق کردی۔

برطانوی میڈیا نے طالبان کی رائٹرز سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے افغان صدارتی محل پر قبضے کی خبر نشر کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے صدارتی محل پر اپنے قبضے کی تصدیق کی ہے، تاہم کابل میں صدارتی محل کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ طالبان کی کابل پہنچنے کی خبر کے بعد شہر کی سڑکوں پر افراتفری پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ افغان دارلحکومت سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل میں اکثردکانیں بنداور دفاتر خالی کردیئے گئےجبکہ دارلحکومت کی بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔