افغانستان کے دارلحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی خبریں آنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے چلے گئے ہیں۔
افغان میڈیا نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔
ادھر دفتر افغان صدارت کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کے سبب اشرف غنی کی نقل و حرکت کا کچھ نہیں بتاسکتے۔
دوسری جانب سے سینیئر عہدیدار افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی تاجکستان روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد ذرائع نے تاحال افغان صدر کے کابل چھوڑنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری طرف برطانوی میڈیا بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ اشرف غنی کابل سے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کابل کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
علاوہ ازیں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ ہم پُرامن اور جلد اقتدار کی منتقلی کے منتظر ہیں۔