عائزہ خان کا دیپیکا اسٹائل وائرل

August 24, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے نئے برائڈل شوٹ کو بالی ووڈ فلم ’پدماوت‘ کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

اپنے شُوٹ کی کچھ تصاویر عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بھی بنائیں۔


تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور عائزہ خان کو شہزادی جبکہ دانش تیمور کو شہزادہ قرار دیا جارہا ہے۔

جہاں جوڑے کے اس نئے انداز کے خوب چرچے ہیں وہیں لوگ اس شوٹ کی ایک تصویر پر بالی ووڈ فلم کے ایک منظر کی کاپی کرنے کا الزام عائد کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔


اس شوٹ کو اداکارہ کے مداح بھارت کی مقبول ترین فلم ’پدماوت‘ سے جوڑ رہے ہیں، جس میں دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیاتھا جبکہ فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل تھے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ اور دانش کی تصویر میں صاف دیپیکا اور شاہد کپور کے اسٹائل کی کاپی کی گئی ہے۔