لاہور: ذہنی معذور بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

August 25, 2021

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق ملزم رشید کباڑیہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم گلی میں کھیلتی ہوئی 15 سالہ ذہنی معذور بچی آمنہ کو ورغلا کر دکان میں لے گیا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔