حکومت انجینئرز کے الاؤنس اور سروسسز سٹرکچر کا فوری اعلان کرے

September 08, 2021

چوہدری رشید، رمضان بٹ اور رائے اصغر موجود ہیں

ج ۔ م

کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں دو طبقات کا بہت زیادہ حصہ ہوتا ہے ان میں انجینئرز اور اساتذہ شامل ہیں یہ دو افراد نہ صرف ملک بناتے ہیں بلکہ قوموں کو تہذیب تعلیم اور ایٹم بم جہازوں گاڑیوں کی صورت میں سہولتیں اور اس کے ساتھ تحفظ فراہم کرتےہیں افسو س ہمارے ملک میں ان دونوں اہم افراد کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے اور اسمبلیوں میں استاد اور انجنیئر کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے یہ المیہ ہے جن قوموں نے ترقی کی وہاں استادا ور انجنیئرز کو ان کا جائز مقام دیا گیا اسی وجہ سے وہاں قوموں کو شعور ملا اور وہ انجینئرز کے بل بوتے پر دنیا میں ترقی پا سکیں ہمارے ہاں استادا ور انجنیئر کو کسی ادارے میں اہمیت ہی نہیں حاصل کتنے افسوس کی بات ہے کہ 74 سال بعد بھی انجینئرز اپنے سروس سٹرکچر کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں کوئی بھی حکومت آئی ان کو انکا حق نہیں دیا گیا موجودہ پی ٹی آئی حکومت جس کا دعوی ہی حقوق کی فراہمی مہنگائی میں کمی تھا وہ بھی کوئی وعدہ پورا نہیں کر پائی ۔

لاہور میں انجینئرز کی طرف سے ایک شاندار تقریب ہوئی جس میں نئے چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون کو مبارکباد دینے اور لیسکو انجینئر ایسویسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔

اس میں ممبر قومی اسمبلی و نئے چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون اور وائس چیئرمین پنجاب ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے خصوصی شرکت کی، چیف انجینئر رمضان بٹ۔ ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز لیسکو رائے اصغر۔ ایس ای چودھری رشید، رانا وسیم اقبال ،ایس ای فرسٹ سرکل عباس علی، ایس ای تھرڈ سرکل ذوالفقار بلوچ، مینجر کمرشل وسیم اقبال، انجنیئرز فیاض احمد ،ملک بلال ،نوید شاہنواز ،میاں سلطان محمود ،ظفر عقیل سلہری سمیت لیسکو افسران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ،

چیئر مین پی ای سی نجیب ہارون کہتے ہیں کہ انھوں نے جب زندگی شروع کی تو پڑھائی کے ساتھ رات کو نوکری کرتے تھے لیکن آج 50 سال کی محنت کے بعد وہ ممبر قومی اسمبلی چئیرمین پی ای سی اور ٹیکس دینے میں انکا 32و اں نمبر ہے یہ اللہ کی رضا ہے انجنیئرز ملک کے معمار ہوتے ہیں آپ ہر کام کر سکتے۔

لوگوں نے ان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے اور وہ لوگوں کی خدمت کریں گے انجنیئرز کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور نائب صدر پی ای سی ڈاکٹر نیاز اختر کہتے ہیں کہ ان کی کامیابی کی وجہ ایک ہے اور وہ ہےکمٹ منٹ ایمانداری اور نیک نیتی سے چلتے رہیں اور نئی نسل جو آگے مستقبل میں قیادت سنبھالے گی اسے مشورہ ہے کہ راستہ جتنا بھی مشکل ہو پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں گھبرائیں نہ انشاللہ کامیاب ہوں گے ۔

انھوں نے کہا پی ای سی کے پلیٹ فارم سے وہ انجینئرز کے سروس سٹرکچر کے لئے نجیب ہارون کے ساتھ ملکر حق دلائیں گے ۔

لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے سرپرست چیف انجینئرز رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایسوسی ایشن اس وقت ملک کے پاور سیکٹر کی اہم ایسوسی ایشن ہے ،ہم پی ای سی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کچھ انجینئرز کا کنٹڑیکٹ ختم ہوا سے بحال کیا جائے ہمارا سروس ڈھانچہ فوری بنایا جائے اور انجینئرز کو جائز مقام دیا جائے ،وگرنہ ملک ترقی کی راہ پر تیز تر چلنے میں دشواری محسوس کرتا رہے گا۔

انجینئرز کو ان کا جائز مقام اب مل جانا چاہئے پارلیمنٹ میں انکی نمائندگی ہونی چاہیے۔ انجینئرز اداروں میں سربراہان ان کو لگایا جائے لیسکوکے انجینئرز کو انکا جائز مقام ترقی ملنی چاہئے دو سال ہمیں دربدر کیا گیا لیکن موجودہ پی ای سی چئیرمین نے وعدہ پورا کیا اور ہم واپس کمپنی میں آئے امید ہے باقی وعدے بھی وہ پورے کریں گے جو ہم سے الیکشن سے پہلے کئے یہ جیت دراصل لیسکو انجنیئرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے آگے بھی ہم انکے ساتھ چلیں گے۔

واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے مرکزی رہنما میاں بابر نے لیسکو واپس آنے پر رمضان بٹ اور رائے اصغر کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ یقینا لیبر کے مسائل حل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ہم ن کا ہراول دستہ ہیں ان کے بازو بنیں گے بجلی چوری خاتمے اور ریکوری میں ساتھ دیں گے ہمیں اس وقت میٹریل کے مسائل کا سامنا ہے وہ بھی اپیل ہے کہ انجینئرز حل کرائیں واپڈا ہائیڈرز لیبر یونین پاکستان کی سب سے بڑی یونین ہےاور نجکاری کے خلاف انجینئرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔