آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کی تصاویر سامنے آگئیں

September 12, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کرنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کی تصاویر سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا نے اپنا آخری گانا اپنی سب سے قریبی دوست شہناز گل کے ساتھ کیا تھا جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔بھارتی اداکارہ شہناز گل کے ہمراہ سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کا ٹائٹل ’ہیبٹ‘ ہے جو کہ فی الحال ریلیز نہیں ہوا ہے۔لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس گانے کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ”ہیبٹ۔۔ جب ریلیز ہو گا تو بلاک بسٹر ہو گا۔“خیال رہے کہ سدھارتھ اور شہناز کے مداحوں کی طرف سے ’ہیبٹ‘ کے میکرز سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس گیت کو جلد از جلد ریلیز کریں تاکہ وہ ایک بار پھر سدھارتھ اور شہناز کو اکٹھے دیکھ سکیں۔