ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا ویژن ہے، امین الحق

September 12, 2021

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

کراچی میں پندرہویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں آئی ٹی کے 9 منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس سال آئی ٹی کے شعبے میں ملکی برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر ہوگا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ملک میں 10 کروڑ افراد برآڈ بینڈ سروس استعمال کر رہے ہیں، گزشتہ 3 سال کے دوران کنکٹیوٹی پر 31 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ہر پاکستانی تک سستے اسمارٹ فون کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے میں کام نہیں کر رہی لیکن وفاقی حکومت سندھ میں نو آئی ٹی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کنزیومر چوائس ایوارڈ تقسیم کیے۔