آذربائیجان کے زیر اہتمام باکو میں سہ ملکی فوجی مشقوں کا آغاز

September 13, 2021


آذربائیجان کے زیر اہتمام باکو میں سہ ملکی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ مشقوں میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سہ ملکی فوجی مشقیں 11 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔