عمر شریف کا بیٹا ڈاکٹر طارق شہاب کا شکرگزار

September 14, 2021

ناساز طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کے بیٹے نے والد کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے کوشاں ڈاکٹر شہاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کے علاج کیلئے امریکا میں انتظامات کرنے پر ڈاکٹرطارق شہاب کا شکرگزار ہوں۔

دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر اور اداکارہ ریما خان کے شوہر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے پہنچتے ہی علاج شروع ہو جائے گا۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ لیجنڈری عمر شریف کے علاج میں ایک ہفتہ لگے گا، عمر شریف کو مکمل صحت یاب ہونےمیں تھوڑا وقت لگے گا۔

ادھر اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ڈاکٹر سید طارق شہاب نے ہائی رسک طریقہ کار کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکا منتقل کرنے کے انتظامات میں خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔