ہٹ دھرم حکمرانوں کو پی ایم ڈی اے صحافت پر مسلط نہیں کرنے دینگے، حسن مرتضیٰ

September 15, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہٹ دھرم حکمرانوں کو پی ایم ڈی اے صحافت پرمسلط نہیں کرنے دینگے۔عمران خان ہٹلر،مسولینی کا تسلسل ہے اور فواد اسکا ہرکارہ ہے۔اذیت پسند حکمران عوام،میڈیا اور اپوزیشن پر تمام دروازے بند کرنا چاہتے ہیں ،صحافت کا گلا دباکر یہ ملک میں آمرانہ نظام حکومت چاہتے ہیں۔