تھانہ نصیر آباد کے علاقہ کرسچین کالونی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

September 15, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیر آباد کے علاقہ کرسچین کالونی میں فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد محمد رفیق نے بتایا کہ منگل کی رات پونے دس بجے کرسچین کالونی برف خانہ میں فرحان ولد محمد اسلم کا سجاول مسیح سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران فرحان نے فائرنگ کر کے سجاول کو شدید زخمی کر دیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ازاں بعد دم توڑ گیا۔ مقتول کے لواحقین نے الزام لگایا کہ ملزم منشیات فروش ہے۔