آئی جے پی روڈ پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اربوں کی سرکاری اراضی واگزار

September 15, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے گزشتہ روز بھی قبضہ مافیا کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں ۔سی ڈی اے کا ڈی ایم اے ٹیم کے ہمراہ آئی جے پی روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف رات گئے آپریشن کیا ۔آپریشن میں 30 کرینوں، 30 ٹرک اور لفٹرز کی مدد سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ۔گزشتہ کئی ماہ سے سی ڈی اے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔