ڈیفنس :تیز رفتار کار کی ٹکرسے گھر کے باہر کھیلتی بچی جاں بحق

September 15, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتی 8سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ، فیز 5بی بلاک کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوگئی ۔ سونیا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی سونیا اپنی فیملی کے ساتھ ڈیفنس فیز 5 میں گھریلو ملازمہ تھیں۔ بچی کے والد بنیامین کی درخواست پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔