پشاور: وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اور سیکریٹریٹ میں بغیر ویکسینیشن داخلے پر پابندی

September 15, 2021

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اور سیکریٹریٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس پابندی کا اعلان خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ ہاؤس اور سیکریٹریٹ کے ملازمین اور مہمانوں کو مین گیٹ پر لازمی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہو گا۔