دیپیکا اور رنویر نے 22 کروڑ کا بنگلہ خرید لیا

September 15, 2021

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے علاقے میں 22 کروڑ کا نیا بنگلہ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے رواں ہفتے ممبئی کے علاقے علی باغ میں ایک بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 22 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

علی باغ کے ساحلی علاقے میں تعمیر شدہ بنگلے میں ناریل اور چھالیہ کے درخت بھی موجود ہیں۔

9 ہزار مربع میٹر زمین پر پھیلا ہوا یہ بنگلہ جوڑے کا دوسرا گھر ہوگا۔