بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں تھیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
تاہم اب دیپیکا نے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے تمام مداحوں جو سالِ نو کی مبارکباد دی ہے۔
دیپیکا نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کیلئے نئے سال کے موقع پر ذہنی سکون اور بہترین صحت کیلئے دعا کی۔
انہوں نے اپنی ’آڈیو ڈائری‘ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج سال کا پہلا دن ہے، سو تمام چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد۔‘
ٹوئٹر اور انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے ک بعد دیپیکا نے نئے انداز سے نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے اپنے شوہر رنویر سنگھ اور دوستوں کے ہمراہ جے پور میں ہیں۔
دیپیکا کی جانب سے سالِ نو پر اچانک ہی تمام پوسٹس اور ٹوئٹس ڈیلیٹ کیے جانے پر مداح تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
دیپیکا کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ جبکہ ٹوئٹر پر 27 کروڑ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر فعال رہتی تھیں تاہم اب ان کی انسٹاگرام پر اور ٹوئٹر پر ایک ہی پوسٹس موجود ہے جو انہوں نے کچھ دیر پہلے پوسٹ کی۔
صارفین کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایسا کیا ہوا جو دیپیکا نے اپنے پُرانی ساری پوسٹس ہی ہٹا دیں ہیں۔