شام: نامعلوم ڈرونز کی بمباری سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

September 15, 2021

شام کے صوبے دیرالزور میں نامعلوم ڈرونز کی بمباری سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈرونز سے عراقی پیرا ملٹری نیٹ ورک کے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر مانیٹرنگ گروپ نے بتایا ہے کہ ڈرونز کی بمباری میں 3 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔