بھارتی گلوکارہ کو عمران عباس کے نئے ڈرامے کا انتظار

September 17, 2021

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو پاکستانی اداکار عمران عباس کے نئے آنے والے ڈرامے ’امانت‘ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

بھارتی گلوکارہ نے عمران عباس کی پوسٹ پر آنے والے ڈرامے کے نشرہونے کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’کب کب کب؟‘

جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ ’کچھ ہی ہفتوں میں یہ ٹی وی اسکرینز پر ہوگا، آپ ڈرامے سے متعلق اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔‘

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سرحد پار سے عمران عباس نے ایسا کوئی کمنٹ موصول کیا ہو، اس سے قبل بھی الکا اور عمران عباس میں پیغامات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل الکا نے عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے زیادہ اچھی کرتے ہیں۔