مولاناعبدالغفورحیدری کاعمرہ کےدوران کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

September 18, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا دوران عمرہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ مولانا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین میں موجود ہیں۔، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مولانا قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔