والد کی سالگرہ پر فاطمہ بھٹو کا جذباتی پیغام

September 18, 2021

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے والد کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے ۔

انہوں نے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے ہمراہ اپنی بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی، اور ساتھ لکھا کہ میں آج بھی آپ کو بہت مِس کرتی ہوں۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ کی ہر سال سالگرہ کے موقع پر بلکہ ہر دن میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، جتنا یاد کرتی ہوں شاید اسے بتانے کے لیے الفاظ نہ ہوں۔‘

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں ، دادا ، دادی اور خاندان کے دیگر لوگوں کی سالگرہ یا برسی کے موقع پر کوئی نہ کوئی یادگار شیئر کرتی ہیں۔