ریفرنڈم میں چوہدری یاسین کی جیت مزدوروں کی کامیابی ہے، ورکرز فیڈریشن خیبر پختونخوا

September 19, 2021

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے سی ڈی اے کے ریفرنڈم میں چوہدری یاسین کی جیت کو مزدوروں کی کامیابی قرار دیتے ہوئےپاکستان ورکرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری رازم خان نے کہا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام میں مزدوروں کی نمائندگی کرنے والی یونین کے ریفرنڈم میں چوہدری یاسین نے الیکشن جیت کر ثابت کر دیا کہ مزدور طبقہ اپنے حقوق سے باخبر ہے اور حکومتی غلط پالیسیوں سے تنگ آ چکا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین نے پہلے بھی سی ڈی اے ملازمین کو ان کے حقوق دلوائے ہیں اور آئندہ بھی وہ بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف ملک بھر میں مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ مزدوروں کے مسائل عملی بنیادوں پر حل کرے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔