کراچی: سچل میں آپریشن، جواری اور گٹکا بنانیوالے 14 ملزمان گرفتار

September 19, 2021

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں آپریشن کے دوران پولیس نے جوا کھیلنے اور گٹکا ماوا بنانے میں مصروف 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سچل کے عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ ا افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔

علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سے 12 جوا کھیلنے میں مصروف تھے جبکہ 2 ملزمان گٹکا ماوا بنانے پر گرفتار کیئے گئے۔

گرفتار ملزمان سے جوئے میں لگائی گئی 19 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔