• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہوٹل پر چھاپہ، کورٹ سے مفرور 2 ملزم گرفتار

کراچی میں فیروز آباد پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر کورٹ سے مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

فیروز آباد پولیس نے رات گئے ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کر کورٹ سے مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 ملزم فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزمان اور فرار ہونے والا ملزم آپس میں بھائی ہیں۔

ملزمان شوروم کے مالک ہیں، جنہوں نے ایک شہری سے گاڑی کے لیے 45 لاکھ روپے وصول کیئے تھے۔

گاڑی اور پیسے واپس نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کے خلاف شہری نے مقدمہ درج کرا دیاتھا۔

گزشتہ روز ضمانت نہ ہونے پر ملزمان کورٹ سے فرار ہوگئے تھے، گرفتار ملزمان میں شیخ شیراز اور شیخ معیز جبکہ شیخ سرمد فرار ہے۔

تازہ ترین