کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو کی ٹیم نے منگھوپیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ملزم محمد شفاعت سمیع کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کرلی،پولیس کے مطابق ملزم کراچی آپریشن کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش 12 مئی 2007 کو شاہ فیصل کالونی میں ٹھیلے پتھارے جلانے کے علاوہ دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ، ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں وہ مفرور تھا۔